the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 آل راؤنڈر شاہد آفریدی بغیر کھیلے ٹوئنٹی 20 کرکٹ کے دوسرے بہترین آل راؤنڈر بن گئے، بولرز میں ان کا پانچواں نمبر برقرار رہا۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کو بغیر کھیلے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے آل راؤنڈرز میں ایک درجہ ترقی مل گئی، انھوں نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، بولرز میں ان کا نمبر بدستور پانچواں ہے۔بیٹسمین رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 کا حصہ نہیں بن سکا، کوہلی بیٹنگ اور سموئل بدری بولنگ میں پہلی پوزیشن پر فائز ہیں۔ بھارت کے راہول 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ دوسرا میچ بارش کی نذر ہونے



کے باعث پہلے مقابلے میں صرف ایک رن سے فتح پانے والی کیریبیئن ٹیم نے سیریز 1۔0 سے اپنے نام کی، اگرچہ وہ بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہے مگر دوسری پوزیشن پر فائز بھارتی ٹیم سے فاصلہ صرف ایک پوائنٹ باقی رہ گیا جو سیریز کے آغاز سے قبل 6 پوائنٹس کا تھا۔ستمبر میں بھی مختلف ٹیموں کے درمیان ٹی20 مقابلے جاری رہیں گے، پاکستان کو بھی انگلینڈ کا7 ستمبر کو سامنا کرنا ہے، وہ اس وقت ساتویں جبکہ انگلش ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے، اگر گرین شرٹس یہ مقابلہ جیت گئے تب بھی وہ میزبان ٹیم سے پیچھے ہی رہیں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم بدستور نمبر ون ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.